امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اسامہ میر نے شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور (این این آئی)ملتان سلطانز کے اسپنر اسامہ میر نے لاہور قلندرز کے خلاف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 14ویں میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تفصیلات کیمطابق ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو اس میچ میں 60 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے دی،

شکست کے بعد قلندر کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات بھی کم ہوگئے۔ مذکورہ میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اسامہ میر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنے 4 اوورز کے کوٹہ میں 40 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھادی۔ اپنی اس فتح گر پرفارمنس کے ساتھ اسامہ میر نے سپر اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ریکارڈ بک میں پیچھے چھوڑ دیا۔ اسامہ میر پی ایس ایل کی تاریخ میں ایک اننگز میں سب سے بہترین بولنگ کروانے والے اسپنر بن گئے۔

ان سے قبل یہ ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس تھا، انہوں نے 2018 میں پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے 7 رنز دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ پی ایس ایل میں بہترین بولنگ کروانے کا ریکارڈ روی بوپارا کا ہے، انہوں نے کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز کے خلاف 16 رنز دے کر 6 وکٹیں لی تھیں۔ انکے علاوہ فہیم اشرف اور عمر گل بھی 6، 6 وکٹیں لے کر اس فہرست میں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved