امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

لاہور قلندرز کو پی ایس ایل میں مشکلات کا سامنا

راولپنڈی (این این آئی)دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو رواں سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں مشکلات کا سامنا ہے، شاہین آفریدی کی زیر قیادت ٹیم اب تک ایک بھی میچ نہ جیت سکی۔تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے، ٹیم نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں اور تمام میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ، اب 2 مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں قلندرز کا مقابلہ بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی کے خلاف ہوگا تاہم اب لاہور قلندرز کو پلے آف کی دوڑ میں رہنے کے لیے باقی چاروں میچز جیتنے ہوں گے، جس سے انہیں کل 8 پوائنٹس ملیں گے لیکن قلندرز کے لیے ایسا کرنا مشکل ہوگا۔

عام طور پر فائنل فور میں پہنچنے کے لیے 10 پوائنٹس کی ضرورت ہوتی ہے تاہم ممکنہ طور پر لاہور یہ ہدف حاصل نہیں کر پائے گا، جس کی وجہ سے اس کے لیے پلے آف میں جانا ناممکن ہو جائے گا۔لاہور قلندرز کو امید ہے کہ پلے آف مرحلے میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیگی کیونکہ کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نے ابھی تک 6 میچ نہیں کھیلے ہیں، اگر یہ تینوں ٹیمیں اپنے اگلے میچز ہار جائیں اور لاہور اپنا اگلا میچ جیتنے میں کامیاب ہوجائے تو قلندرز ٹونامنٹ میں واپس آسکتے ہیں تاہم اگر 2 مارچ کو ہونے والے میچ میں قلندز کو لگاتار ساتویں شکست کا سامنا ہوا تو وہ ٹونامنٹ سے باہر ہوجائیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved