امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مصطفی کمال کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفی کمال کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔آڈیو میں کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم تو پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ تھے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اپوزیشن میں تھیں، ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا، جس سے ووٹرناراض ہوا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پہلے ہمیں7 سیٹیں ملیں تھیں، وہ ہمارا ووٹ بینک تھا، آج ہمیں ووٹ نہیں ملا، حکومت میں شامل ہونے کے بدلے ایک وزارت دے رہے ہیں، وہ گورنر سندھ بھی اپنا لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ملے بھی نہیں اور حکومت میں گئے تو حشر اور برا ہونے والا ہے، ان کا کہنا ہے ہمارا مینڈینٹ سو فیصد جعلی ہے، ہم نے کہا ایسی بھی جماعت ہے جس کا مینڈینٹ دو سو فیصد جعلی ہے۔گورنر سندھ کے مطابق پیپلز پارٹی دباؤ ڈال رہی ہے گورنر سندھ ایم کیو ایم کا نہ ہو، وہ ایک شخص کو گورنر بنوانا چاہتے ہیں، اس شخص کا نام خالد مقبول کو پتہ ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفی کمال نے اپنی لیک ہونے والی ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ویڈیو میری ہے۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ یہ میری ویڈیو ہے جس میں رابطہ کمیٹی کے کمرے میں ارکان کو مسلم لیگ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دے رہا ہوں۔ویڈیو میں مصطفی کمال رابطہ کمیٹی کو ن لیگ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی بریفنگ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ن لیگ نے بتایا کہ پی پی نے ان سے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا مینڈیٹ 100 فیصد جعلی ہے، ہمارے نمبرز پورے ہو چکے، ہمیں ایم کیو ایم کی ضرورت نہیں رہی۔انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ یہ ویڈیو لندن کے ایک گھس بیٹھیے نے جاری کی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved