امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

16ویں قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کی تیاریاں مکمل، کل نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد (این این آئی)16 ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، مجوزہ شیڈول کے مطابق جمعرات 29 فروری صبح 10 بجے نومنتخب ارکان قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حکام کے علاوہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی بھی 29 فروری کو مجوزہ نو منتخب قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔مجوزہ شیڈول کے مطابق 29 فروری کو نومنتخب ارکان قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے،

اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے، حلف کے بعد تمام ارکان رجسٹر پر دستخط بھی کریں گے۔قومی اسمبلی میں پہلے مرحلہ مکمل ہو جانے کے بعد دوسرے مرحلے میں یکم مارچ کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے، جس کے بعد اگلے دن 2 مارچ کو خفیہ رائے شماری کے ذریعے ایوان کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد اگلے مرحلے میں انتخاب ہوگا قائد ایوان یعنی وزیر اعظم کا، قائد ایوان کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 3 مارچ کو جمع کیے جائیں گے اور 4 مارچ کو قومی اسمبلی نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی۔ذرائع کے مطابق توقع ہے 3 مارچ کے روز ہی وزیر اعظم اپنے عہدے کا حلف بھی لے لیں گے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار شہبازشریف کو دوسری بار وزیراعظم بننے کیلئے 169 ووٹ درکار ہیں، اس وقت مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کو 200 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

اس وقت قومی اسمبلی کا ایوان 336 ارکان پر مشتمل ہے جن میں سے 266 نشستوں پر براہ راست انتخابات کے ذریعے ارکان اسمبلی کو منتخب کیا جاتا ہے باقی ارکان مخصوص نشستوں پر ایوان کا حصہ بنتے ہیں۔واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے 29 فروری کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری مسترد کرکے واپس بھیج دی تھی۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے موقف اختیارکیا کہ پہلے خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کو مکمل کیا جائے۔صدر کے فیصلے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔بعد ازاں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 29 فروری کو قومی اسمبلی اجلاس کا وقت مقرر کر دیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved