اسلام آباد (این این آئی)سنی اتحاد کونسل نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر کے لیے بابر سلیم سواتی اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ثریا بی بی کو نامزد کردیا۔بدھ کو سنی اتحاد کونسل نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکی نامزدگی میں ردوبدل کردیا۔
اسپیکر کیلئے نامزد سلیم سواتی مانسہرہ سے منتخب ہوئے ہیں ،ڈپٹی اسپیکر کیلئے نامزد ثریا بی بی چترال سے منتخب ہوکر اسمبلی میں پہنچی ہیں۔اس سے قبل اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کا نام اسپیکر کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔