تہران(این این آئی)ایرانی عالم نے کہا ہے کہ نئے ایرانی سپریم لیڈر کی شناخت کو خفیہ رکھا جائے کیونکہ امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے قتل کیے جانے خطرہ ہو سکتا ہے۔ ایرانی سینئیر عالم کے اس انداز سے لگتا ہے کہ نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کر لیا گیا ہے، با اعلانکو روکا ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محمد علی معسوی جزائری کا کہنا تھاکہ یہ نام سو فیصد خفیہ ہے ، اس لیے اسے بر سر عام زیر بحث نہیں لایا جانا چاہیے۔موجودہ سپریم لیڈر 84 سالہ علی خامنہ ای 1989 سے اس منصب پر فائز ہیں۔ان کا کہنا تھ اکہ نئے سپریم لیڈر کو ظاہر کرنے سے انہیں امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے قتل کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
