امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

یمنیٰ زیدی کا بھارتی گانے پر رقص، محفل کو چار چاند لگادیئے

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ کے گانے کے بعد اب بالی ووڈ گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔یمنیٰ زیدی نے ایک بار پھر ڈانس کر کے سب کو حیران کردیا، اس بار انہوں نے بالی ووڈ کی فلم ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ کے ٹائٹل سانگ کا انتخاب کیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں اْنہیں ایک شادی کی تقریب میں اپنی دیگر ساتھیوں کے سنگ سرخ رنگ کا روایتی مشرقی لباس پہنے بھارتی فلم کے مشہور گانے پر فلمی انداز میں ہوک اسٹیپس پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو صارفین بہت پسند کر رہے ہیں، جس میں اداکارہ بار بار ڈانس اسٹیپس بھول جانے پر اپنے ساتھیوں کے ڈانس اسٹیپس دیکھ کر اسے فالو کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کے اس معصومانہ انداز اور ان کے ڈانس کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ’یمنیٰ نجی شادی کی تقریب سے خوب لطف اندوز ہو رہی ہیں‘، تو ایک صارف کا کہنا ہے کہ ’یمنیٰ بار بار ڈانس اسٹیپس بھولتے ہوئے بھی کیوٹ لگ رہی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یمنیٰ زیدی کی ایک ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اداکارہ کو اپنی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ کے گانے پر دیسی انداز میں رقص کرتے اور محفل کا رنگ جماتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved