امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مریم نواز نے وزیر اعلی کاعہدہ سنبھالتے ہی مہنگائی سے ریلیف کے لئے اقدامات کا اعلان کر دیا

لاہور( این این آئی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عہدہ سنبھالتے ہی مہنگائی سے ریلیف کے لئے اقدامات کا اعلان کر دیا ۔ وزیر اعلی پنجاب نے پرائس کنٹرول کے لئے پائیدار اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے فوری پلان طلب کر لیا۔ مریم نواز نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ۔ مریم نواز نے 5روز میں پرائس کنٹرول کے لئے باقاعدہ ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈیمانڈ اور سپلائی سسٹم کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ۔

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کے لئے باقاعدہ قانونی میکنزم موجودنہیں،عارضی اقدامات کافی نہیں،مہنگائی پر قابوپاناترجیحات میں اولین ہے۔ گراں فروشی کے خاتمے کے لئے پائیدار سسٹم وضع کیا جائے،پھلوں ،سبزیوں اور دیگر اشیا خوردونوش کے نرخ کنٹرول کئے جائیں،گراں فروشی کا ارتکاب کرنے والوں کے سزا یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں پرویز رشید،مریم اورنگزیب ، عظمی بخاری،بلال کیانی، افضل کھوکھر، ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری ،آئی جی ، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved