امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

لاہور قلندرز کو دھچکا، حارث رئوف پی ایس ایل سے باہر

لاہور (این این آئی)لاہور قلندرز کے فاسٹ بالر حارث رف لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 9 سے باہر ہوگئے ہیں۔لاہور قلندرز نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ حارث رف پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔وہ 24 جنوری کو لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حارث رف 20ویں اوور میں حسن علی کو آٹ کرنے کے لیے کیچ پکڑنے کے دوران گرپڑے اور کندھے کی انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد ان کی پٹی باندھی گئی اور اسکین کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ میڈیکل پینل کی مشاورت کے بعد یہ طے ہوا ہے کہ انہیں صحت یاب ہونے کے لیے 4 سے 6 ہفتے درکار ہیں، جس کی وجہ سے وہ پی ایس ایل سیزن سے باہر ہونے پر مجبور ہیں۔قبل ازیں لاہور کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے رف کی انجری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کی اسٹرنتھ ہیں۔گزشتہ روز لاہور کو سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کے ہاتھوں 2 وکٹوں سے شکست ہوئی اور پی ایس ایل 9 میں مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved