امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مجھے جو موقع ملا اس کا فائدہ نہ اٹھا سکا، دوبارہ موقع ملا تو بہتر کروں گا، اعظم خان

لاہور (این این آئی)اسلام آباد یونائیٹڈ کے مڈل آرڈر بیٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ ملک کیلئے کھیلنا ایک اعزاز ہے، مجھے جو موقع ملا میں اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکا، دوبارہ موقع ملا تو بہتر کروں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ بیٹر کو ہر نمبر پر کھیلنا آنا چاہیے، ٹیم کو جہاں میری ضرورت ہوگی میں کھیلوں گا، اونچ نیچ ہوتی رہتی ہیں اگر پرفارم کروں گا اتنا ہی میرے لیے اچھا ہوگا، کوشش کروں گا کہ آئندہ میچز میں اپنے روایتی چھکے ماروں۔

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ ایک بڑا سپر اسٹار ہے، تینوں بھائیوں کے ساتھ مزہ آ رہا ہے، اسلام آباد انجوائے کر رہی ہے۔ ایلکس ہیلز اہم کھلاڑی ہیں انہیں مس کریں گے، مارٹن گپٹل اچھے کھلاڑی ہیں ان کی وجہ سے اچھا کمبینیشن بن جائے گا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر نے کہا کہ ہماری بولنگ اچھی ہے یہ اچھا ہے کہ ہماری غلطیاں جلد سامنے آ گئیں، پی ایس ایل پرائم ٹورنامنٹ ہے اس میں اچھا کرنے کا فائدہ ہوتا ہے، ابھی پی ایس ایل پر فوکس ہے مستقبل کے بارے زیادہ نہیں سوچتا تاہم آگے کھیلنا ہے تو فٹنس پر تو کام کرنا پڑے گا۔اعظم خان نے کہا کہ میں اپنے اسٹیٹس غور سے دیکھتا ہوں میں مڈل آرڈر میں دنیا کے بڑے بیٹرز کے درمیان کھڑا ہوں، والد سے ابھی بھی بات ہوتی ہے وہ ٹپس دیتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved