کیف(این این آئی)یوکرین میں روسی جنگ کے دوسال مکمل ہونے پر کریملن میں فوجیوں کی بیگمات نے احتجاج کیا ہے۔احتجاج کرنے والی خواتین مطالبہ کر رہی تھیں کہ ان کے شوہروں کو یوکرین کی جنگ سے واپس بلایا جائے۔
اس موقع پر صحافیوں سمیت متعدد کو روسی پولیس نے حراست میں لے لیاغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک آزاد میڈیا ہاس کی طرف سے نشر کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس نے پیلی واسکٹ زیب تن کیے ہوئے دو صحافیوں کو حراست میں لے لیا۔ علاوہ ازیں دو مزید افراد بھی گرفتار کر لیے گئے۔