اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت عارف علوی نے تاحال قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا۔ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی کو 4 دن پہلے وزارتِ پارلیمانی امور نے سمری بھیجی تھی جس پر انہوں نے تاحال دستخط نہیں کیے۔ذرائع کے مطابق صدر نے کہا ایوان ابھی مکمل نہیں، کچھ مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔
ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت نے تاحال سمری منظور یا مسترد نہیں کی، اس حوالے سے ان کا زبانی موقف سامنے آیا ہے۔اس معاملے پر نگراں وفاقی حکومت کا مقف ہے کہ آرٹیکل91 کی دفعہ 2 کے تحت 21 دن تک اجلاس بلانا لازمی ہے، صدر اجلاس نہیں بھی بلاتے تو 29 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہر صورت ہو جائیگا۔نگراں وفاقی حکومت کا موقف ہے کہ 29 فروری کو ہونے والا اجلاس آئین کے عین مطابق ہو گا۔