امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

رمضان المبارک سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان

لاہور ( این این آئی) رمضان المبارک سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر صارفین کے لئے ریلیف کا اعلان کردیا گیا۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، چائے، اور دیگراشیا کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 سے 100 روپے تک کمی کی گئی ہے،

برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی 100 روپے فی پیک تک کمی کر دی گئی۔یوٹیلیٹی سٹورز پر ڈالڈا کوکنگ آئل 523 روپے سے کم ہو کر 508 روپے میں دستیاب ہوگا، مختلف برانڈز کے صابن بھی 15 سے 40 روپے تک سستے کر دیئے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر آئندہ ماہ سے رمضان ریلیف پیکیج کا بھی آغاز ہوگا، یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کے تحت تقریبا 20 اشیا پر ریلیف ملے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved