امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شیر افضل کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، گلے مل کر شکوے ختم کردیے، ویڈیو ائرل

اسلام آباد (این این آئی)شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر سے ملاقات میں گلے مل کر سارے گلے شکوے ختم کردئیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصلات کے مطابق قبل ازیں 24 فروری کو ڈان نیوز کے پروگرام ’خبر سے خبر‘ میں شیر افضل مروت نے چیئرمین تحریک انصاف گوہر علی خان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ بیرسٹر گوہر کو انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے چیئرمین شپ سے اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ ان کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی۔شیر افضل مروت نے کہاتھا کہ بیرسٹر گوہر علی خان کو چیئرمین شپ کے عہدے سے ہٹانے کے پیچھے ان کی نااہلی اور خراب کارکردگی ہے، پارٹی آفس چلانے کے لیے ہر وقت متحرک رہنا ہوتا ہے لیکن ایسا نہ ہوا۔شیر افضل مروت کی جانب سے اس بیان پر تحریک انصاف نے انہیں شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 روز میں معافی نامہ جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔پی ٹی آئی کے مطابق جواب نہ دینے یا غیر مطمئن جواب کی صورت میں پارٹی پالیسی کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس دیے جانے کے بعد شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر سے پی ٹی آئی کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں گلے لگایا اور بوسہ دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔اس موقع پرشیر افضل مروت نے کاہ کہ بیرسٹر گوہر پارٹی کے اہم رہنما ہیں، میڈیا پر ہمارے اختلافات کی بے بنیاد خبریں چل رہی ہیں، ہمارے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے بیرسٹر گوہر کیلئے نااہل کا لفظ استعمال نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر آنے والے وقت میں پی ٹی آئی کے چیئرمین رہیں گے۔اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی ذاتی جھگڑوں میں نہیں پڑنا چاہتی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved