امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ملک میں معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام نہایت ضروری ہے،شہباز شریف

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و نامزد وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے تمام تر اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے کاوشیں کرنا ہوں گی، ملک میں معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام نہایت ضروری ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی اورمعاشی استحکام کے لیے باہمی اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے نہ تھی، ملک سے غربت، بے روزگاری اور جہالت کے خاتمے کے لیے مل کرجدوجہد کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سادگی اور کفایت شعاری کو اپناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ وسائل عوام کی فلاح و بہبود پرخرچ کرنا ہوں گے، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سیاسی استحکام اورپرامن فضا بیحد اہمیت کی حامل ہے۔پاکستان تبھی خوشحال ہوگا جب اس کی تمام اکائیاں خوشحال ہوں گی، تمام صوبوں کی ترقی میرے دل کے قریب ترین ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی معاشی ترقی،استحکام کی روشن مثال قائم کی، اب بھی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے، زندہ قومیں چیلنجزاورمشکلات کا سامنا جرآت اور محنت سے کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ متحد ہوکر آگے بڑھیں گے اور مسائل حل کریں گے، میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کوخوشحالی وترقی کی راہ پرگامزن کریں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved