امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جدت کو ضرور اپنایا جانا چاہیے لیکن اس کیلئے اصل پہچان کو پس پشت نہ ڈالا جائے ، شبیر جان

لاہور( این این آئی)سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ پاکستان تہذیب اور ثقافت میں ایک پہچان رکھتا ہے لیکن بد قسمتی سے آج ہم اپنی اصل ڈگر سے ہٹتے جارہے ہیں،جدت کو ضرور اپنایا جانا چاہیے لیکن اس کیلئے اپنی اصل پہچان کو پس پشت نہیں ڈالنا چاہیے ، میری اپیل ہے کہ نوجوان نسل کی تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے ۔

ایک انٹر ویو میں شبیر جان نے کہا کہ ہر چیز اپنی مقرر ہ حد میں اچھی لگتی ہے اور جب تجاوز کیا جاتا ہے تو اس کے زیادہ منفی نتائج ہی نکلتے ہیں ۔ میں صرف شوبز کی بات نہیں کر رہا ہمیں اپنے معاشرے میں مجموعی طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اگرسچی بات کی جائے تو سب کی یہ رائے ہو گی کہ ہم جس راستے پر چل رہے ہیں یہ ہرگز ہمارا راستہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے آج ہم اپنی نوجوان نسل کی کیاتربیت کر رہے ہیں ۔ ہمارے پاس اب بھی وقت ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو اپنی تہذیب اور ثقافت سے آگاہ کریں وگرنہ آنے والے چند سالوں میں وقت ہاتھوں سے نکلتا ہوا نظر آرہا ہے جس کے معاشرے پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved