امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پنجاب کے مختلف علاقوں میں اگلے ہفتے بارش کے امکانات ،پی ڈی ایم الرٹ جاری

لاہور ( این این آئی) پی ڈی ایم اے پنجاب نے انتظامیہ کو بارشوں بارے الرٹ جاری کر دیا ۔ترجمان کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں اگلے ہفتے بار ش کے امکانات ہیں، 26فروری سے 27تک پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے امکانات ہیں ، اٹک ، راولپنڈی، جہلم ، چکوال، سرگودھا، میانوالی میں بارش ہوگی،بھکر ،لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش و ژالہ باری کے امکانات ہیں ،لاہور سمیت دریائوں کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے امکانات ہیں۔

مری اور گلیات میں بھی شدید بارش اور برفباری کے امکانات ہیں ۔ ڈی جی پی ڈی ایم عمران قریشی نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ برفباری سے سڑکیں و ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے ، پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو الرٹ کر دیا گیا، سیاح اور مسافر پیشگوئی کی مدت کے دوران انتہائی محتاط رہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے متعلقہ اضلاع کو عملہ اور مشینری ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واسا ، میونسپل ادارے نشیبی علاقوں میں پانی ہرگز کھڑا نہ ہونے دیں، بارش کے دوران متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved