امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جنوبی کوریا میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی، آپریشنز ملتوی

سیول(این این آئی)جنوبی کوریا میں ڈاکٹروں نے محکمہ صحت میں مجوزہ اصلاحات کے خلاف ہڑتال کردی ہے جس کے باعث سیکشنز اور کینسر کے آپریشنز ملتوی کر دیے گئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیول کی سیکنڈ نائب وزیر صحت پارک من سو کا کہنا تھا کہ 8800 سے زیادہ جونیئر ڈاکٹرز اور 71فیصد ٹرینی افرادی قوت نے استعفی دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں استعفوں کے باعث میڈیکل اسکولوں میں داخلوں میں تیزی سے اضافہ کرنے کے حکومتی منصوبوں کے خلاف بڑھتے ہوئے احتجاج کا حصہ ہے۔

حکومت کی جانب سے کہا گیاکہ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور ڈاکٹروں کی کم تعداد کے پیش نظر یہ اصلاحات ناگزیر ہیں۔ڈاکٹروں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ان تبدیلیوں سے شعبہ صحت میں خدمات کی فراہمی اور تعلیم کے معیار کو نقصان پہنچے گا۔ ناقدین کہتے ہیں کہ ڈاکٹر تشویش میں مبتلا ہیں کہ حکومت کی ایسی اصلاحات سے ان کی سماجی حیثیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ڈاکٹروں کی ہڑتال جنوبی کوریا کے قانون کی خلاف ورزی ہے کیونکہ طبی کارکنان بغیر کسی معقول وجہ کے ورک آرڈر پر واپسی سے انکار نہیں کر سکتے۔نائب وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حکومت نے بہت سے ڈاکٹروں کو ہسپتالوں میں واپس آنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طبی شعبہ سے منسلک افراد کا بنیادی کام عوام کی صحت اور زندگیوں کی حفاظت کرنا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved