امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جب سے کرکٹ شروع کی ہے روہت شرما اور بابر اعظم کو فالو کیا ہے،خواجہ نافع

ملتان/لاہور (این این آئی)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر خواجہ نافع نے کہا ہے کہ میں نے جب سے کرکٹ شروع کی ہے روہت شرما اور بابر اعظم کو فالو کیا ہے، روہت شرما سب بولرز کو سافٹ ہینڈ سے چھکے مارتے ہیں۔ایک انٹرویومیں خواجہ نافع نے کہا کہ بابر اعظم کو اس لیے فالو کیا کہ میں ٹی وی پر جب بھی دیکھتا وہ رنز کر رہے ہوتے تھے، ان کو دیکھ کر میں متحرک ہوا اور میں نے رنز بنانے کے لیے بہت محنت کی۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی شاٹس اور اعتماد کے لیے 10 سال محنت کی ہے، مجھے دوست نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا کر اپنی شاٹس اپ لوڈ کرنے کا کہا، کوچ سے اجازت لی اور پھر ساری ویڈیو میری کوچ ہی ڈلواتے جس سے شہرت ملی۔

خواجہ نافع نے کہا کہ میں نے یہاں تک پہنچنے کے لیے بڑی محنت اور پریکٹس کی ہے، مجھے اپنی محنت پر بھروسہ تھا اور میں پی ایس ایل میں اچھی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کے اراکین بہت اعتماد دیتے ہیں، غیر معمولی اننگز کھیلنے کے بعد اسی ردھم کو برقرار رکھنے کا کوئی دباؤ نہیں ہوتا، میں اپنے پلان کے مطابق کھیلتا ہوں جب دباؤ ہو گا تو اس کو دیکھ لیں گے۔انہوںنے کہاکہ سرفراز احمد یہی کہتے ہیں کہ جاؤ وہ کرو جو تم نے سیکھا ہے، پی ایس ایل میں میرا دوسرا میچ تھا ابھی 8 میچز ہیں ان میں اچھا پرفارم کرنا چاہوں گا، ابھی کے لیے صرف پی ایس ایل ہے آگے کیا ہو گا وہ بعد میں دیکھیں گے، ہمارا پلان یہی ہے کہ ہمیں باقی میچز بھی جیتنے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved