امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عینی جعفری کے شادی کی خواہش مند لڑکیوں کو شادی سے متعلق مشورے

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عینی جعفری نے نوجوان لڑکیوں کو بتا دیا کہ جیون ساتھی تلاش کرتے ہوئے کن باتوں کا خیال رکھیں۔حال ہی میں اداکارہ نے طویل عرصے کے بعد نجی پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنے کیرئیر کے حوالے سے کھل کر بات کی اور شادی کی خواہش مند لڑکیوں کو شادی سے متعلق مشورے بھی دیے۔انہوں نے شادی کی خواہش مند لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لڑکیاں جو یہ سوچتی ہیں کہ شادی کے بعد وہ اپنے شوہروں کو بدل لیں گی تو وہ بالکل غلط ہیں وہ کبھی نہیں بدلے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہر لڑکی کا حق ہے کہ وہ ایک اچھے انسان سے شادی کرے، آپ کو اپنے ہونے والے شوہر کی ماں بننے کی ضرورت نہیں ہے، آپ اس کی والدہ نہ بنیں کہ میں اس کو ٹھیک کروں گی وہ ان کی والدہ کا کام تھا وہ آپ کا کام نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی لڑکی ایسا سوچتی ہے تو پھر وہ اپنے بچوں کے لیے بھی والدہ کا کردار ادا کر رہی ہوگی اور اپنے شوہر کے لیے بھی، پھر وہ سب کی ’اماں‘ بن کر سب کو پال رہی ہوگی۔واضح رہے کہ عینی جعفری فروری 2014 میں فارس رحمان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور ان کا ایک بیٹا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال طویل عرصے بعد شوبز انڈسٹری میں دوبارہ واپس آتے ہی اداکارہ عینی جعفری نے بالی ووڈ میں ڈیبیو دینے کا اعلان کیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved