امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

موت اور حیات کی کشمکش میں ہوں، القادر ٹرسٹ کیس میں جھوٹی گواہی نہیں دے سکتا، شیخ رشید

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ تین آدمیوں کو میرے قتل کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ، میری جان کو خطرہ ہے ،موت اور حیات کی کشمکش میں ہوں، القادر ٹرسٹ کیس میں جھوٹی گواہی نہیں دے سکتا، ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور توڑ پھوڑ کی جا رہی ہے،چیف جسٹس آف پاکستان صورتحال کا نوٹس لیں ۔

اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید احمدنے کہاکہ لوگ آسمان کے بعد سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں،آپ نے بھی فیصلے نہ لئے تو ملک تباہ ہو جائیگا۔ سابق وزیر نے کہاکہ ریاست اور سیاست کو گندا کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 3 آدمیوں کو میری زندگی کے خاتمے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے،موت اور حیات کی کشمکش میں ہوں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ میں القادر ٹرسٹ کے ایجنڈے کے وقت موجود نہیں تھا۔

سابق وزیر نے کہاکہ مجھ پر ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہو تو میں پیش ہونے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کو بتانا چاہتا ہوں دھرتی پر ظلم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان تمام صورتحال کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہاکہ میرا جینا حرام اور مشکل کیا جا رہا ہے۔ سابق وزیر نے کہاکہ میری شہزاد اکبر سے کبھی نہیں بنی،شہزاد اکبر کے ایجنڈے میں کبھی نہیں بیٹھا۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹی گواہی دینے بہتر ہے موت کو ترجیح دوں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں،ہمارے گھروں میں توڑ پھوڑ کی جا رہی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved