امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بانی پاکستان تحریک انصاف نے بیرسٹر علی ظفر کو پارٹی چیئرمین کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی (این این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو پارٹی چیئرمین کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ عمر ایوب پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری کے امیدوار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن 3 مارچ کو ہوں گے، پی ٹی آئی پارلیمان کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کرے گی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی طفر نے کہا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی عمران خان سے دوبارہ ملاقات ہوگئی ہے، بانی پی ٹی آئی کو افسوس ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بھی رہنماؤں کو ان سے ملنے نہیں دیا گیا۔

علی ظفر نے کہاکہ عوام کا مینڈیٹ رات کی تاریکی میں چوری کیاگیا، عوام کا مینڈیٹ چوری ہو جائے تو جمہوریت نہیں چل سکتی، عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کو پوری دنیا نے دیکھا۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے نام خط جاری کریں گے جس میں آئی ایم ایف سے کہا جائے گا کہ وہ حکومت پاکستان سے کہے کہ دھاندلی والے حلقوں کا آزاد آڈٹ ٹیم کے ذریعے آڈٹ کروایا جائے، آڈٹ کے بعد حکومت سے مزید بات کی جائے۔علی ظفر نے کہا کہ الیکشن شفاف نہ ہوئے تو کوئی اس ملک کو قرضہ نہیں دیگا، ایسی حکومت جس پر عوام کا اعتماد نہ ہو وہ مسائل حل کرنے میں ناکام رہیگی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved