امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سعودی عرب، عمرہ ادائیگی کیلئے چند ممالک کے شہریوں پر ویزا کی شرط ختم

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے حکام کی جانب سے چند ممالک کے شہریوں کیلئے بغیر ویزا عمرے کی ادائیگی سے متعلق اعلان کیا گیا ہے۔اگر آپ یورپی یونین، برطانیہ اور ریاست ہائے متحدہ کے شہری اور مسلمان ہیں اور عمرہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ خوش قسمت ہیں کیونکہ سعودی وزارت برائے حج و عمرہ کے اعلان کے مطابق ان ممالک کے شہریوں کو ویزے سے مستثنی قرار دے دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت برائے حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اب یورپی یونین (EU)، برطانیہ (UK) اور امریکا (US) کے مستقل رہائشی ویزا کے بغیر عمرہ ادا کر سکیں گے۔

سعودی وزارت حج اور عمرہ کے مطابق ان ممالک کے افراد کے فرسٹ ڈگری رشتے دار بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔اس اقدام کا مقصد عمرہ زائرین کے لیے آسانیاں پیدا کرنا، ان کی بہتر طور پر خدمت اور مغربی ممالک کے مسلمانوں میں ثقافتی اور مذہبی رجحان کو بڑھانا ہے۔عودی عرب کی جانب سے جاری کیے گئے نئے قاعد و ضوابط کے تحت عمرہ کے اہل افراد آسانی سے نسک (Nusk) ایپلیکشن کے ذریعے اپنی عمرہ کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں یا سعودی عرب پہنچنے پر موقع پر ہی انتخاب اور فیصلہ کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب اس فیصلے کے تحت سعودی ایئر لائنز کے ذریعے بھی مسافروں کو آسانی دی گئی ہے۔امریکا، برطانیہ اور یورپین یونین سے سعودی عرب کی جانب سفر کرنے والے ٹرانزٹ ویزا ہولڈرز کے لیے عمرہ کرنے کا اختیار بڑھا دیا گیا ہے جس سے مسلمانوں کے لیے روحانی سفر کرنا مزید آسان ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت اس وقت رواں سال جون میں ہونے والے آئندہ حج کے انتظامات میں مصروف ہے۔دوسری جانب سعودی حکام کے مطابق گزشتہ سال سے تاحال مسلم دنیا سے 13.5 ملین سے زائد زائرین نے عمرہ ادا کیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved