امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

حکومت نے جان بچانیوالی 146ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے جان بچانے والی 146ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کینسر، ویکسین اور اینٹی بائیوٹک دوائوں کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔

وزارت صحت کے حکام کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے حکومت کو 262ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری بھیجی تھی تاہم حکومت نے لسٹ میں شامل جان بچانے والی 146ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔حکام کے مطابق لسٹ میں شامل 116ادویات کی قیمتیں فارماسیوٹیکل کمپنیاں خود بڑھائیں گی،حکومت اب صرف نیشنل اسینشل میڈیسنز لسٹ میں شامل 464ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول رکھے گی۔ حکومت نے گزشتہ روز ادویات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرکے فارماسوٹیکل کمپنیوں کو قیمتیں از خود بڑھانے کی اجازت دی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved