امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ریاست یقینی بنائے کہ کورٹ مارشل ہوا شخص بریگیڈیئر کا رینک استعمال نہ کرے،سپریم کورٹ

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی استدعا خارج کر تے ہوئے اپنے حکمنامے میں کہاہے کہ ریاست یقینی بنائے کہ کورٹ مارشل ہوا شخص بریگیڈیئر کا رینک استعمال نہ کرے۔ بدھ کو جاری حکم نامے میں عدالتِ عظمیٰ نے کہا کہ درخواست گزار علی خان کے گھر کے باہر نوٹس چسپاں ہوا اور اہلِ خانہ کے ذریعے بھی موصول کرایا گیا،

درخواست گزار نے بذریعہ ای میل عدالت سے درخواست واپسی پر معذرت کی، درخواست گزار نے اچانک بیرونِ ملک روانگی کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔سپریم کورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا کہ جس کا کورٹ مارشل 2012 میں ہو چکا اس کے نام کے ساتھ بریگیڈیئر لکھنے کی ضرورت نہیں، درخواست گزار علی خان کا 2012 میں غداری پر کورٹ مارشل ہوا بلکہ 5 سال سزا بھی ہوئی، درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کورٹ مارشل ہونے کا ذکر نہیں کیا، ریاست یقینی بنائے کہ کورٹ مارشل ہوا شخص بریگیڈیئر کا رینک استعمال نہ کرے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ درخواست کے مندرجات کی میڈیا اور اخبارات میں خوب تشہیر ہوئی، درخواست گزار نے مقصد پورا ہونے کے بعد فوری فلائٹ پکڑی اور ملک سے باہر چلا گیا، درخواست گزار کا کنڈکٹ ناصرف پاکستان کے خلاف بلکہ اداروں کی تضحیک بھی ہے، جس کی ذمے داری میڈیا پر بھی ہے جو بغیر تصدیق خبر چلاتا ہے، میڈیا جتنی تشہیر غلط خبر کی کرتا ہے اتنا ہی اس کی تردید کی بھی ہونی چاہیے۔عدالتِ عظمیٰ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ اس طرح کی درخواستوں سے ناصرف عدالت کی ساکھ بلکہ عوام کا وقت اور پیسہ بھی برباد ہوتا ہے، درخواست گزار کی درخواست واپسی کی استدعا 5 لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ منظور کی جاتی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved