امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

توہینِ عدالت کیس،ڈی سی اسلام آباد کی معافی کی استدعا مسترد، بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی)اسلام آباد کی توہینِ عدالت کیس میں غیر مشروط معافی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عرفان نواز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی غیر قانونی گرفتاریوں کے کیس میں عدالتی حکم عدولی پر ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن روسٹم پر آئے جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آپ کون سا آرڈر سمجھتے ہیں؟ آپ اب دوسرے شوکاز نوٹس کا جواب عدالت میں جمع کروائیں گے، 970 دنوں کے 69 ایم پی او آرڈرز آپ نے جاری کیے ہیں۔جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ کیا ان کے لوگوں کے ماں باپ نہیں تھے، کیا ان لوگوں نے عمرہ پر نہیں جانا تھا ؟ ،غلطی سے لگا تھا کہ آپ سمجھ گئے ہوں گے، یہ کیس صرف آپ کے کنڈکٹ کی وجہ سے چل رہا ہے، یہ کیس آپ کے وکلا کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کے وکیل راجا رضوان عباسی نے کہا آپ غصے میں ہیں، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ تھوڑی دیر بعد سماعت کرلیں۔راجہ رضوان عباسی ایڈوکیٹ نے حتمی دلائل دیتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد پر عائد فرد جرم کا متن پڑھا، یہ چارج کریمنل توہین عدالت پر عائد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے جسٹس بابر ستار پر اعتراض کرتے ہوئے کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا کی، جسٹس بابر ستار نے استدعا مسترد کر کے دلائل دینے کا حکم دے دیا۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ کیا اب بینچ آپ کی مرضی سے بنیں گے، ہمیں اسکو ڈراماٹائز کرنے کی ضرورت نہیں ہے دلائل دیں، وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالتی حکم پر تھری ایم پی او کا آرڈر کاالعدم قرار دے دیا گیا تھا، بعد میں ایک نیا ایم پی او آرڈر جاری کیا گیا، دوسرا ایم پی او آرڈر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راولپنڈی کی جانب سے جاری ہوا، اگر توہین عدالت ہوئی تو ڈی سی اسلام آباد نے نہیں، ڈی سی راولپنڈی نے کی۔جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ آپ ڈی سی راولپنڈی کو بھی مروانا چاہتے ہیں؟

راجا رضوان عباسی نے کہا کہ میں کسی کو نہیں مروانا چاہتا، صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ اگر توہین عدالت ہوئی تو ڈی سی راولپنڈی نے کی، ایم پی او جاری ہونے سے پہلے شہریار آفریدی پر دو مقدمے درج ہو چکے تھے۔جسٹس بابر ستار نے کہا کہ دوسرا ایم پی او جاری ہوتے وقت تو ضمانت بھی نہیں ہوئی تھی، راجا رضوان عباسی نے کہا کہ ملک بھر میں 9 مئی کے بعد غیر معمولی صورتحال تھی۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے ڈی سی پنڈی کو نہیں بتایا؟ اسلام آباد کے ڈی سی کو بتا دیا؟

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ جن دنوں انہوں نے ایم پی او جاری کیا، اسی دن ڈی سی پنڈی نے ایم پی او واپس لیا تھا۔عدالت نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پنڈی کے ڈی سی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست زیر التوا تھی، راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق شہریار آفریدی جیل میں ہوتے ہوئے احتجاج کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ پر ایم پی او آرڈرز جاری کئے گئے، کمیٹی میں آئی ایس آئی، آئی بی، ایم آئی، ٹرپل ون بریگیڈ اور پولیس کے نمائندگان شامل تھے۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ جس دن یہ سفارش ڈی سی اسلام آباد کو کی گئی، کیا ڈی سی راولپنڈی کو بھی سفارش کی گئی؟ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا راولپنڈی کی کمیٹی میں ان اداروں کے نمائندے شامل نہیں تھے؟ رضوان عباسی نے کہا کہ بانی تحریک انصاف 9 مئی کو گرفتار ہوئے تو امن و امان کا مسئلہ بنا تھا۔رضوان عباسی نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کو توشہ خانہ میں سزا کے بعد گرفتار کیا گیا تو خدشہ تھا کہ امن و امان کا مسئلہ ہوسکتا ہے، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کی رہائی کے احکامات تو سپریم کورٹ نے جاری کیے تھے۔رضوان عباسی نے کہا کہ جی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا تھا کہ کیسے عدالتی احاطے سے گرفتاری ہوسکتی ہے، انسانی غلطی کی ہر وقت گنجائش رہتی ہے لیکن بدنیتی شامل نہیں تھی، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved