امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھائی نے 17 سال کی عمر میں اسلام قبول کرلیا تھا، بالی ووڈ اداکار کا انکشاف

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی سپرہٹ نئی فلم بارہویں فیل کے اداکار نے اپنے بھائی سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔کچھ عرصہ قبل ریلیز ہونے والی فلم ’’ بارہویں فیل’’ کے ہیرو وکرانت میسی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے بھائی نے 17 سال کی عمر میں اسلام قبول کرلیا تھا۔ادکاار نے کہا کہ میرا نام وکرانت میسی ہے اور میرے بڑے بھائی کا نام معین ہے جسے سن کر آپ یقینا حیران ہوں گے۔ ایسا اس لیے ہے کہ انہوں نے اپنی نوجوانی میں اسلام قبول کرلیا تھا۔

میرے خاندان نے انہیں کھلے دل سے اسلام قبول کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ میرے والد نے بھائی سے کہا تمہیں اگر اس میں سکون ملتا ہے تو ضرور کرو۔وکرانت میسی نے کہا کہ جب میرے بھائی نے اسلام قبول کیا تو خاندان والوں نے اعتراض کیا اور بہت سے سوالات اٹھے تاہم میرے والد نے سب کو یہ کہہ کر خاموش کروا دیا کہ یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے۔بالی ووڈ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے گھر میں ہمیشہ مذہب اور روحانیت پر بات ہوتے دیکھی ہے۔ میری والدہ سکھ ہیں۔ والد باقاعدگی سے چرچ جانے والے مسیحی ہیں اور میں آپ کے سامنے ہوں میری بیوی بھی ہندو ہیں۔وکرانت میسی کی فلم ’’ بارہویں فیل’’ سپر ہٹ ثابت ہوئی اور انہیں فلم میں بہترین اداکاری پر بے حد سراہا گیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved