اسلام آباد(این این آئی)وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عازمین حج کو پاسپورٹ آئندہ 3دن میں ملنا شروع ہو جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے پاسپورٹ حکام سے رابطہ کیا جس پر بتایا گیاہے کہ تمام عازمین حج کو ان کے نئے اور تجدید شدہ پاسپورٹ آئندہ 3دن میں ملنا شروع ہو جائیں گے۔
