امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پنجاب میں الیکشن کمشنر ہے تو کیا خیبر پختوانخوا میں امام کعبہ نے الیکشن کرائے، عرفان صدیقی

اسلام آباد( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں انتخابات کی تاریخ زیادہ خوشگوار نہیں بلکہ افسوسناک ہے ۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں حالیہ انتخابات کا بہت ذکر ہوا لیکن 2018کے انتخابات کا ذکر نہیں ہوا ۔2024کا رونا رویا گیا شام غریباں کی کیفیت بپا کی گئیں ،کاش اس میں 2018کے انتخابات کا بھی ذکر کرتے ۔ 2018میں جو کچھ ہوا وہ تاریخ کا سیاہ باب ہے ، چار دن بعد نتائج کا اعلان ہوا تھا۔

اس وقت بہت کچھ ہوا شاید آج بھی ہوا ہو ، اگر آج ہوا ہے تو وہ پورے ملک میں ہوا ہے ،وہ صرف پنجاب میں نہیں ہوا ، وہ صرف بلوچستان میں نہیں ہوا ، وہ خیبر پختوانخواہ میں بھی ہوا ،یہاں پر الیکشن کمشنر ہے تو کیا خیبر پختوانخواہ میں امام کعبہ نے الیکشن کرائے ہیں کیاوہاں بھی وہی الیکشن کمشنر نہیں تھا ،کیا وہاں امام ابو حنیفہ الیکشن کمشنر کے طو رپر بیٹھے ہوئے تھے ، ایسے نہ کریں اگر خرابی ہوئی ہے تو ہمہ جہت ہوئی ہے اس خرابی کا نقصان شاید مجھے بھی ہوا اس کا نقصان آپ کو بھی ہوا ہے، صحیح بات کریں ، اگر الیکشن متنازعہ ہے تو متنازعہ ہے ، ایسا نہیں ہے کہ آپ کے ہاتھ میں جو فارم 45 ہے وہ مقدس کتاب کا ورک ہے اورجو میرے ہاتھ میں فارم 45ہے وہ پلید ہے نا پاک ہے ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved