اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر اور توشہ خانہ کیسز میں سزائوں کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اعتراضات عائد کر دئیے۔ذرائع نے بتایا کہ اپیلوں پر ریکارڈ مکمل نہ ہونے اور کاپیاں مدھم ہونے کے اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء نے اعتراضات دور کرنے کیلئے اپیلیں واپس لے لیں۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء نے اس حوالے سے کہا کہ اعتراضات دور کر کے دوبارہ اپیلیں دائر کر دیں گے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف گزشتہ ہفتے اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔