لاہور( این این آئی)الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ سے 9ججز کو بطور ٹربیونل تعینات کرنے کے لیے نام مانگ لیے، لاہور ہائیکورٹ نے انکارکرتے ہوئے صرف دو ججز کینام ارسال کئے۔
الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ٹربیونلز کی تشکیل کیلئے الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ سے 9ججز کو بطور ٹربیونل تعینات کرنے کے لیے نام مانگے تھے، لاہور ہائیکورٹ نے ججز کی کمی، زیر التوا ء کیسز میں اضافہ کے باعث انکار کرتے ہوئے2ججز کے نام ارسال کئے۔لاہورہائیکورٹ کے مراسلے کے مطابق دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس سلطان تنویر بطور ٹربیونل جج فرائض سر انجام دیں گے۔