امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اہلیہ سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی؟ جو بائیڈن کا دلچسپ انکشاف

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی اور اپنی اہلیہ جل بائیڈن کے درمیان ہونے والی پہلی مثالی ملاقات اور محبت کی داستان کا انکشاف کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے بتایا کہ وہ کیسے اپنے چھوٹے بھائی کی وجہ سے اپنی بیوی جل بائیڈن سے ملے، انہوں نے 1975 میں اپنی بیوی سے پہلی بار ملاقات کی اور 1997 میں شادی کی لیکن اس سے پہلے وہ جل بائیڈن کو 5 بار شادی کی پیشکش کر چکے تھے۔

بائیڈن نے اپنی ملاقات کی داستان ایک انٹرویو میں بیان کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی نے انہیں بلائنڈ ڈیٹ (Blind Date) پر مدعو کیا اور ایک خوبصورت عورت کے بارے میں بتایا، اس نے مجھے بلایا اور کہا کہ میں اس عورت کے ساتھ اسکول جاتا ہوں، تم اسے پسند کرو گے، وہ خوبصورت ہے اور اسے سیاست پسند نہیں ہے۔جِل بائیڈن نے بتایا انہوں نے مجھے ہفتے کی دوپہر فون کیا اور اپنا تعارف جو بائیڈن کے طور پر کرایا اور میں نے کہا آپ کو میرا نمبر کیسے ملا؟

جس پر انہوں نے کہا کیا آپ آج رات باہر جانا پسند کریں گی، میں نے کہا میں معافی چاہتی ہوں میرے پاس پہلے سے ہی ایک ڈیٹ ہے، پھر بائیڈن کی جانب سے بار بار ملاقات کی خواہش کا اظہار کرنے پر ان سے کہا کہ میں آپ کو تھوڑی دیر بعد بتاتی ہوں اور پھر ہماری پہلی ملاقات طے پا گئی، پہلی ملاقات کے دوران جو بائیڈن بہت زیادہ نروس تھے۔جِل بائیڈن نے انٹرویو میں اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب ہماری پہلی ملاقات ہوئی تو جو بائیڈن نے بتایا کہ ان کے دو بچے ہیں اور ان کی پہلی بیوی ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کر چکیں۔امریکی خاتون اول نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہی یہ صرف محبت کی بات نہیں تھی بلکہ وہ اس شادی کو ہمیشہ قائم رکھنا چاہتی تھیں کیونکہ بیو اور ہنٹر جو بائیڈن کے بچے اپنی ماں اور بہن کو پہلے ہی ایک کار حادثے میں کھو چکے ہیں اور اب وہ اپنی زندگی میں کسی اور کو نہیں کھو سکتے۔جِل نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ اب ان کی شادی کو 48 سال ہو چکے ہیں اور یہ شادی ہمیشہ کے لیے ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved