کراچی (این این آئی)صوبائی دارالحکومت کراچی میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہوتے ہی بڑی تعداد میں عوام نئے وائرل انفیکشن ’ایڈینو‘ کا شکار ہونے لگے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق شہر میں بڑی تعداد میں عوام نزلہ، کھانسی، زکام اور بخار میں مبتلا ہیں۔
ڈاکٹرز نے بتایا کہ ایڈینو وائرس سے متاثرہ شخص 2 سے 3 دن میں صحت یاب ہوجاتا ہے، غذائیت کی کمی اور عدم احتیاط سے وائرس نمونیا کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ماہرین نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بزرگ افراد، دمہ اور ذیابیطس کے مریض بہت زیادہ احتیاط کریں اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں اور باہر کے کھانوں سے اجتناب کیا جائے۔