امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

زائرہ وسیم ساتھی اداکارہ کی اچانک موت پر غمگین

ممبئی (این این آئی)سپر ہٹ بالی ووڈ فلم ’دنگل‘ سے شہرت حاصل کرنے والی آنجہانی سہانی بھٹناگر کی موت پر اسلام کی خاطر بالی ووڈ چھوڑنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرکے ساتھی اداکارہ کی اچانک موت پر شدید غم کا اظہار کیا۔انہوں نے لکھا کہ میں سہانی بھٹناگر کی اچانک موت کی خبر سْن کر شدید صدمے میں ہوں،

اس ناقابل یقین حد تک مشکل وقت میں میری دْعائیں سہانی بھٹناگر کے والدین کے ساتھ ہیں۔اْنہوں نے مزید کہا کہ یہ سوچ کر میرا دل دْکھ سے بھر رہا ہے کہ سہانی بھٹناگر کے والدین اس مشکل وقت میں خود کو کیسے سنبھال رہے ہوں گے، وہ اپنی بیٹی کی موت کو کیسے برداشت کریں گے۔واضح رہے کہ سہانی بھٹناگر نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی سْپر ہٹ فلم ’دنگل‘ میں اْن کی بیٹی ببیتا کماری کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا، دنگل کے بعد سہانی بھٹناگر نے اداکاری سے وقفہ لے لیا تھا کیونکہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دینا چاہتی تھیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved