لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست خارج کردی۔جسٹس علی باقر نجفی نے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار آفاق احمد ایڈووکیٹ نے چیئرمین الیکشن کمیشن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن غیر قانونی قرار دے چکا ہے، پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا ہے، اس وقت پارٹی کا کوئی عہدیدار موجود نہیں اور الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی نامی پارٹی کا کوئی وجود نہیں ہے لہٰذا عدالت الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے اور پی ٹی آئی کے منتخب سینیٹرز کو آزاد سینیٹرز قرار دینے کا حکم دے۔تاہم عدالت نے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔