امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارت نے روسی تیل کی خریداری کو درست منوالیا

میونخ(این این آئی)مغربی طاقتوں نے روس سے تیل اور دیگر اشیا کی خریداری پر پابندی لگارکھی ہے۔ دنیا بھر میں غریب ممالک روس سے سستا تیل خریدنے کے خواہش مند ہیں مگر مغربی طاقتیں انہیں ایسا کرنے نہیں دے رہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت نے روس سے خام تیل خریدنا نہیں چھوڑا۔ مغربی طاقتوں کو اس پر اعتراض ہے مگر بھارت کا دعوی ہے کہ وہ اپنی ذہانت سے دو کشتیوں میں قدم رکھے ہوئے ہے اور اس معاملے میں اسے سراہا جانا چاہیے۔

بھارت کے وزیر کارجہ جے ایس جے شنکر نے جرمنی میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے ساتھ ایک مباحثے میں شرکت کی اور روس سے تیل خریدنے کے فیصلے کا دفاع کیا۔جب بھارتی وزیر خارجہ روس سے تیل خریدنے کے جواز میں دلائل دہے رہے تھے تب امریکی وزیر خارجہ مسکرا رہے تھے۔ ایس جے شنکر کا کہنا تھا کہ بھارت مغرب زدہ نہیں مگر مغرب سے غیر معمولی تعلقات کا حامل ضرور ہے۔ان کا استدلال تھا کہ اگر بھارت کئی ممالک سے خام تیل حاصل کر رہا ہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ اس کی ضرورت کا معاملہ بھی ہے اور اس کی سفارت کاری و تجارتی صلاحیت کا مظہر بھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved