امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی ایس ایل، پشاور زلمی کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 16 رنز سے فتح حاصل کرلی

لاہور (این این آئی)پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 16 رنز سے فتح حاصل کرلی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنا سکی، بہترین کارکر دگی پرسعود شکیل مین آف دی میچ قرار پائے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 9 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جارحانہ آغاز کیا اور زلمی کو 5 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز کا ہدف دیا ۔جیسن رؤئے اور سعود شکیل نے جارحانہ آغاز کرکے نصف سنچریاں اسکور کرکے ٹاپ اسکورر رہے۔سعود شکیل 74 رنز پر لیوک ووڈ کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے جبکہ جیسن رؤئے 75 رنز پر سلمان ارشد کی گیند پر صائم ایوب کو کیچ دے کر آؤٹ ہوگئے۔

کپتان ریلی روسو 14 رنز بنا سکے، شیرفین ردرفورڈ 20 رنز، محمد وسیم 4 رنز بنا سکے جبکہ خواجہ نافے 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔زلمی کے سلمان ارشد نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ لیوک ووڈ اور محمد ذیشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔گلیڈی ایٹرز کے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کے کپتان کپتان بابر اعظم 68 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ صائم ایوب 42 رنز بنا سکے۔محمد حارث 7، ٹام کوہلر کیڈمور 18 رنز، روومین پاول 17 رنز اور ڈین موسلے 11 رنز بنا سکے جبکہ آصف علی 2 اور عامر جمال 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد نے 2 جبکہ محمد عامر، عقیل حسین اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی اب تک 21 میچز میں آمنے سامنے آچکے ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 9 اور پشاور زلمی نے 12 میچز جیتے ہیں اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں کے بعد شکست دے دی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved