اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر شیر افضل مروت نے الزام عائد کیا ہے کہ گذشتہ رات اْن کے گھر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا ہے جس کے دوران اْن کا لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انھوں نے لکھا کہ وہ کسی نہ کسی طرح اپنے گھر سے فرار ہونے میں کامیاب رہے اور اب وہ کسی محفوظ مقام پر موجود ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ اس مجرمانہ عمل کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔
