لاہور(این این آئی) سوئی ناردرن گیس کمپنی سیصارفین کی جانب سے اووربلنگ کی شکایات کی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق اس ماہ اوسطاً 15 سے 90 ہزار روپے فی صارف بل بھجوائے گئے، فکسڈ چارجز کے نام پر فی میٹر 2 ہزار روپے ٹیکس وصول کیا گیا، میٹر کا کرایہ، جی ایس ٹی اور اضافی چارجز الگ ہیں۔صارفین نے کہا کہ ریڈنگ تاخیر سیکی گئی تاکہ گیس بل اگلی ہائی سلیب میں چلاجائے۔
حکام سوئی ناردرن کے مطابق صارف کو شکایت ہے تو اوگرا یاعدالت سے رجوع کر سکتا ہے،گیس ٹیرف اور دیگر ٹیکس حکومت نے لگائے ہیں، گیس دنیا بھر میں مہنگی ہو چکی ہے، ہم سب کو اسے احتیاط سے استعمال کرنا ہو گا اسی حوالے سے ایک صارف رضوان نے بتایا کہ میرے گھر سوئی گیس کا بل 75 ہزار روپے آیا، گھر میں کوئی لیکیج بھی نہیں چیک بھی کرایا ہے۔ایک اور صارف اکرام نے کہا کہ میرے 10 مرلے کے گھر کا گیس بل 61 ہزار روپے آیا جبکہ ویلنشیا ٹاؤن کے رہائشی عمران نے کہا کہ میرے گھر گیس کا بل 92 ہزار روپے آیا ہے۔