اسلام آباد (این این آئی)حکومت سازی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات میں پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب سیٹ اپ میں حصہ مانگا ہے جس پر مسلم لیگ (ن) نے رضا مندی ظاہر کردی،
پنجاب کابینہ میں پیپلز پارٹی کو ایک سے دو وزارتیں دی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وفاقی حکومت لینے کی مخالفت نہیں کی بلکہ منصفانہ فارمولے کی بات کی ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت سازی میں تاخیر مسائل کو بڑھا رہی ہے، اگرمزید تاخیر ہوئی تو حکومت بنانے میں مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔واضح رہے کہ حکومت سازی کے لیے دونوں جماعتوں کی رابطہ کمیٹیوں کے درمیان گزشتہ روز ہونے والا تیسرا اجلاس بھی بے نتیجہ رہا تھا اور دونوں نے اختیارات کی تقسیم کے فارمولے کو حتمی شکل دینے کیلئے پیر کوکو دوبارہ اجلاس کا فیصلہ کیا تھا۔