امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

امریکہ جانے والی پرواز کو کیڑوں کی وجہ سے واپس اتار لیا گیا

ایمسٹرڈیم (این این آئی)نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم سے امریکی ریاست ڈیٹرائٹ کے لیے اڑنے والی ایک پرواز کو اوور ہیڈ بِن پر رکھے بیگ سے مسافر پر گرنے والے کیڑوں کے سبب واپس اتار لیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جہاز پر موجود عملے کی جانب سے معائنہ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ سیٹ کے اوپر سامان رکھنے کی جگہ پر جزوی طور پر بند بیگ رکھا تھا جس میں اخبار میں سڑی ہوئی مچھلی لپیٹ کر رکھی ہوئی تھی۔

ایئرلائنز کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق جہاز کو واپس اتار کر مسافروں کو دوسری دستیاب فلائٹ میں منتقل کیا گیا۔جہاز میں سوار ایک مسافر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ متاثرہ خاتون نے طیارے میں افراتفری مچا دی تھی اور وہ ان کیڑوں سے لڑنے کی کوشش کر رہیں تھیں۔انہوں نے بتایا کہ معائنہ کرنے پر عملے کو بیگ میں سڑی ہوئی مچھلی ملی۔ بیگ کھلنے پر سب نے فوری طور پر ناک بند کرتے ہوئے ناگواری کا اظہار کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved