اسلام آبا د(این این آئی)الیکشن ایکٹ کے سیکشن 172 کے تحت سرکاری اہلکاروں کو سزاں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔الیکشن ایکٹ کی شق 172 کے مطابق پیپرز سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر الیکشن ڈیوٹی پر موجود آفیشل کو 6 ماہ تک سزا و جرمانہ ہوگا،
سرکاری اہلکار کو سزا کے علاوہ ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔الیکشن ایکٹ کی شق 188 کے مطابق آفیشل ڈیوٹی پر خلاف ورزی پر 2 سال تک سزا ہوگی۔ آفیشل ڈیوٹی پر خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی ہوگا۔