امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سراج الحق کا استعفیٰ نامنظور، دوبارہ جماعت اسلامی کی امارت سنبھال لی

لاہور ( این این آئی) جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا جس کے بعد سراج الحق نے دوبارہ جماعت اسلامی پاکستان کی امارت سنبھال لی۔منصورہ میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی زیرِصدارت جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کا ہنگامی اجلاس ہوا۔اجلاس میں ممبران شوری کا کہنا تھا کہ جماعت کی ذمہ داریوں کو حسب سابق بطور امیر رہنمائی فرمائیں۔

کمیٹی میں شامل لیاقت بلوچ، امیر العظیم، راشد نسیم، پروفیسر ابراہیم، اسد اللہ بھٹو نے سراج الحق سے ملاقات کی۔ترجمان قیصر شریف نے بتایا کہ مرکزی مجلس شوری نے متفقہ طور پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق پرمجلس شوری نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنی نشست پر تشریف لے آئے،امیر جماعت دستور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔اجلاس کے شرکا نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved