امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

خرم شیر زمان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے نام ویڈیو پیغام جاری کر دیا

کراچی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے نام ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ویڈیو پیغام میں خرم شیر زمان نے کہا کہ شہید کا بھائی ہوں جس نے پاکستان کیلئے اپنی جان قربان کی، شہیدوں کے گھروں کی حفاظت کرنا افواج پاکستان کی ذمہ داری ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ سندھ پولیس گھر میں گھس کر میری بیٹیوں اور بیوی کو ہراساں کر رہی ہے،

آدھی رات کو 2درجن پولیس اہلکار اور کئی سادہ کپڑوں میں لوگ میرے گھر گئے۔انہوں نے بتایاکہ مجھے اغوا یا قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، میرے گھر پر فارم 45چوری کرنا ان کا مقصد تھا، جو ہونا تھا وہ ہوگیا احتجاج کرنا اور عدالتوں سے رجوع کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔خرم شیر زمان نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 241سے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا جس میں ان کو شکست ہوئی تھی۔انہوں نے 48ہزار 610 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے تھے جبکہ پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ 52 ہزار 456 ووٹ سے کامیاب ہوئے تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved