امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایم کیو ایم نے حکومت بننے پر ن لیگ سے سندھ کی گورنر شپ مانگ لی، ذرائع کا دعویٰ

کراچی/لاہور(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان نے وفاق میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت بننے پر سندھ کی گورنر شپ مانگ لی ہے۔مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے وفود کے درمیان لاہور میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع نے بتایاکہ ملاقات کے دوران ایم کیوایم نے مطالبات کی فہرست نوازشریف کے سامنے رکھی اور ن لیگ کی حکومت بننے کی صورت میں سندھ کی گورنر شپ مانگ لی ہے جبکہ دونوں جماعتوں کے درمیان آئندہ مل کر چلنے پر اتفاق ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں میں ایم کیو ایم کو آن بورڈ رکھا جائے گا جبکہ مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ حکومت سازی کے مشاورتی عمل میں شریک رہیں گے،

ن لیگ نے ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان مصالحانہ کردار ادا کرنے کی حامی بھی بھرلی ہے۔نواز شریف نے ہدایت کی کہ شہبازشریف صاحب آپ نے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مصالحانہ کردارادا کرنا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں سیاسی پارٹیوں نے مستقبل میں ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے لائحہ عمل پرغور و خوض کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved