لاہور( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری 8فروری کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کے بعد حکومت بنانے کے لئے انتہائی متحرک ہیں اور تین روز میں مجموعی طور پر ان کے طیارے نے 9پروازیں کی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بنانے کیلئے سر گرم ہیں اور اہم ملاقاتوں کے لئے وہ خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان سفر کر رہے ہیں ۔ آصف علی زرداری خصوصی طیارے پر آٹھ فروری کو شام چار بجے کراچی سے نوابشاہ پہنچے جہاں سے ان کا طیارہ اسلام آباد گیا ،
طیارہ نو فروری کو اسلام آباد سے سکھر اورپھر وہاں سے لاہور اور پھر وہاں سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوا۔نو فروری کو ہی آصف زرداری کا طیارہ اسلام آباد سے واپس لاہور پہنچا ،دس فروری کو طیارہ لاہور سے کراچی گیا اور پھر کراچی سے واپس لاہور آیا ۔