اسلام آبا د(این این آئی)سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تیس سے بتیس آزاد امیدوار بکنے کیلئے تیار ہیں۔ایک انٹرویومیں فیصل واوڈا نے کہا کہ تیس سے بتیس آزاد امیدوار بکنے کیلئے تیار ہیں،خریدار اسلام آباد کے بعد لاہور آچکے ہیں،
بکرے منڈی میں آچکے،خریداربھی لاہورپہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف وزیراعظم بنے تو مریم نواز وزیراعلیٰ نہیں بنیں گی۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کو ساتھ ملاکر بننے والی حکومت ڈیڑھ سال چل سکتی ہے، نوازشریف کی وکٹری نہیں شرمندگی اسپیچ تھی۔فیصل واوڈا نے کہاکہ اتحادی حکومت بنی توسال ڈیڑھ سال چلے گی، میرے خیال میں پی پی وزارت عظمیٰ کی پیشکش نہیں مانے گی۔