امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

9 مئی کیس ،شیخ رشید کی ضمانت منظور، اڈیالہ جیل سے رہا

راولپنڈی (این این آئی)حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے مقدمے میں گرفتار سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا کردیا گیا۔راولپنڈی کے انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے مقدمے میں شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی۔شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے سماعت کی۔عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 2 لاکھ روپے کی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔عدالت نے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر شیخ رشید کو اڈیالہ جیل سے رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔

بعدازاں شیخ رشید کی ضمانت پر رہائی کی روبکار بھی جاری کردی گئی، اڈیالہ جیل سپرٹنڈنٹ کو جاری عدالتی روبکار میں کہا گیا کہ ملزم کی ضمانت منظور ہو چکی، اگر وہ دیگر کسی مقدمے میں مطلوب نہیں تو مچلکوں کی تصدیق کے بعد انہیں رہا کیا جائے اور پیشی کی تاریخ سے انہیں مطلع کیا جائے۔اڈیالہ جیل سے رہائی کے موقع پر کارکنان نے شیخ رشید پر پھولوں کی پتیاں نچھاو کیں۔اس موقع پر شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا تیسرا چلا ہے، میں نے الیکشن مہم میں حصہ نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ میں جیل میں تھا، مجھے کچھ پتا نہیں ملک میں کیا ہورہا ہے۔قبل ازیں 16 جنوری کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد سمیت دیگر کی ضمانت منظور ہو گئی تھی، تاہم کچھ دیر بعد 9 مئی حملہ کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی تھی جس کے بعد انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved