لاہور (این این آئی) عام انتخابات کے سامنے آنے والے نتائج کے بعد وفاق اور پنجاب میں آزاد امیدوار اہمیت اختیار کر گئے ، اپنی ذاتی حیثیت میںکامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں نے اپنے قریبی رفقاء سے مشاورت شروع کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق حکومتیں بنانے کیلئے آزاد امیدوار اہمیت اختیار کر گئے ہیں ۔دوسری جانب سیاسی جماعتوں کی جانب سے ابتدائی رابطوں کا آغاز ہونے کے بعد اپنی ذاتی حیثیت میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار وں نے مستقبل کے فیصلے کیلئے قریبی رفقاء سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور آئندہ ایک یا دو روز میں حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔