امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

انتخابات 2024 میں بڑے بڑے برج الٹ گئے، مولانا فضل الرحمن ، سعد رفیق ، جہانگیر ترین ،پرویز الٰہی کو شکست ، آزاد امیدواروں کی برتری

اسلام آباد (این این آئی)آٹھ فروری 2024کو ہونے والے عام انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے ۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اپنے آبائی حلقے ڈیرہ اسماعیل خان سے ہار گئے ، حلقہ این اے 44 ڈی آئی خان سے ان کے مدمقابل علی امین گنڈا پور کو فتح ہوئی۔(ن) لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق حلقہ این اے 122 سے ہار گئے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتی آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ جیت گئے ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں (لودھراں اور ملتان) سے ہار گئے۔گجرات میں پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی کو سالک حسین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک کو قومی اور صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو لوئر دیر 1 سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 6 سے کامیابی حاصل نہ ہوئی۔عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان کو ارسدہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 25 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی سینئر نائب صدر حیدر خان ہوتی کو مردان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سابق وزیراعلیٰ پختونخوا محمود خان بھی سوات پی کے 10 سے الیکشن میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو قریشی بھی اپنی نشست نہ جیت سکیں۔پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ملک کو لاہور کے حلقے این اے 118 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔شیخوپورہ کے حلقہ این اے 115کے غیر حتمی غیر سرکاری مکمل نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف کو شکست ہوگئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور پشاور کے حلقے این اے 32 سے ناکام رہے۔نجی ٹی وی کے مطابق غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 92 نشستیں جیت لیں جب کہ ن لیگ 64 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اسی طرح پی پی نے 50، ایم کیو ایم نے 11 نشستوں پر کامیابی سمیٹی، اسی طرح آئی پی پی نے 3، جے یو آئی اور مسلم لیگ ق نے دو، دو نشتیں حاصل کیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved